تبصره مجموعہ مقالات و فتاوی علامہ شمس الحق عظیم آبادی رحمہ اللہ

تحرير:- ڈاکٹر شاه فيض الابرار صديق

بوجوہ بیماری کمپیوٹر کا استعمال مکمل بند اور موبائل کا استعمال نہ ہونے کے برابر تو اس فرصت کو غنیمت جانتے ہوئے محترم و مکرم فاضل حافظ شاھد رفیق حفظہ اللہ کی ارسال کردہ 10 کتب میں.سے پہلی کتاب دو دنوں سے زیر مطالعہ تھی سو سوچا کہ اس کا تعارف کروا دیا جائے

زیر نظر کتاب دراصل معروف محدث و فقیہ علامہ شمس الحق عظیم آبادی رحمہ اللہ کے مختلف فتاوی و مقالات جو بہت دقت نظری سے تلاش کیے گئے جمع کیے گئے اور ترتیب ،تنقیح و تصویب کے بعد ہمارے سامنے ایک خوبصورت و جاذب نظر جو تمام تر طباعتی حسن سے مزین ہیں جس کی ٹائٹل تصویر بھی میں نے دی ہے

گو کہ یہ شیخ رحمہ اللہ کے مکمل.فتاوی تو نہیں کہے جا سکتے لیکن میسر فتاوی جن کی تعداد 52 ہے وہ جمع کیے گئے ہیں جن میں 14 فتاوی عقائد ، 12 فتاوی نماز، 5 فتاوی جنائز ، 2 فتاوی زکوۃ ، 10 فتاوی نکاح،1 فتوی طلاق، 2 فتاوی رضاعت، 2 فتاوی قربانی، 2 فتاوی وراثت سے متعلق ہیں

ان فتاوی سے شیخ رحمہ اللہ کا تبحر علمی اور نصوص و آثار پر عبور و استحضار کا بخوبی علم ہو سکتا ہے اس حوالے سے ایک فتوی بطور خاص پڑھنے کے لائق ہے جو زکوۃ سے متعلق ہے .

زکوۃ کی رقم مدرسے میں.دینا اس میں.احناف و غیر احناف کےدلائل.کو اتنا بہترین علمی تجزیہ نظر سے نہیں گزرا

کتاب کے دوسرے حصے میں 8 اردو مقالات اور 5 فارسی مقالات درج کیے گئے ہیں

اردو مقالات میں.احکام.عقیقہ اور جانوروں کو خصی کرنا خاصے کے مقالات ہیں ضرور پڑھیے

یہ ادارہ برصغیر پاک و ہند کی معروف علمی شخصیت فضیلۃ الشیخ.عارف جاوید المحمدی حفظہ اللہ کے زیر اشراف کام.کر رہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Open chat
1
Hi, how can I help you?