جائزة الاحوذي…سنن ترمذی کی جامع سلفی شرح

تحرير:- حافظ محمد شاہد رفیق
شیخ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللہ دور حاضر کے عظیم محدث اور کہنہ مشق مدرس ہیں جو نصف صدی سے تعلیمی وتدریسی میدان میں مصروف کار ہیں۔ اللہ تعالی نے آپ کو عرب وعجم کے کبار ائمہ سنت سے تلمذ کا شرف بخشا۔ اسی طرح آپ کے تلامذہ اور مستفیدین کا سلسلہ بھی عجم سے باہر عالمِ عرب تک دراز ہے اور ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔
اللہ تعالی نے آپ کو حدیثی اور فقہی بصیرت سے بھی خوب خوب نوازا ہے۔ عرصہ دراز جماعت اہل حدیث کے متعدد مجلات میں آپ ہی کے فتاوی شائع ہوتے رہے اور لاکھوں لوگ اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔ آپ کے یہ فتاوی چار جلدوں میں فتاوی ثنائیہ مدنیہ کے نام سے شائع ہوئے ہیں۔
حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللہ کی سب سے بڑی تصنیفی کاوش سنن ترمذی کی زیر نظر شرح ہے جو بہت سی خوبیوں کی حامل اور علماء وطلباء کے لیے بے حد نافع یے۔
یہ شرح اختصار اور جامعیت کا حسین امتزاج ہے جس سے مدرسین اور طلبہ بہ آسانی استفادہ کر سکتے ہیں۔
اس شرح میں جامع ترمذی کے متن وسند کا حل، روات اور احادیث کا حکم، مشکل الفاظ کی تشریح، راجح موقف کی تعیین اور بے شمار حدیثی وفقہی فوائد پڑھنے کو ملتے ہیں۔
یہ کتاب پہلے بھی ہند وپاک سے طبع ہو چکی ہے مگر اس طباعت میں کتاب کی از سر نو تصحیح ومراجعت اور لفظی وطباعتی اغلاط کے ازالے کی بھرپور سعی کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں اس اشاعت کی دوسری امتیازی خوبی یہ ہے کہ اسے لاگت سے بھی کم قیمت پر اہل علم اور طلبائے حدیث کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
4 ضخیم جلدوں اور 4 ہزار کے قریب صفحات پر مشتمل یہ شرح، عمدہ طباعت وکاغذ کے ساتھ، صرف 3 ہزار کی خصوصی رعایتی قیمت پر دستیاب ہے۔

ڈاک سے منگوانے کے لیے مندرجہ ذیل وٹس اپ نمبر پر میسیج کیجیے
https://wa.me/923406671335

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Open chat
1
Hi, how can I help you?