تحرير:- ڈاکٹر شاه فيض الابرار صديق
مجموعہ فتاوی محدث العصر علامہ محمد عبدالرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ مؤلف تحفۃ الاحوذی شرح جامع الترمذی
مطبوع دار ابی الطیب
برصغیر پاک وہند کے علماء کا علم حدیث میں عظیم الشان خدمات کا ایک مظہر محدث العصر جو( تحفۃ الاحوذی) کی صورت میں حیات جاوداں پا چکے ہیں میرے ممدوح رحمہ اللہ کا مکمل وکماحقہ تعارف تو فیس بک کی ان چند سطور میں ممکن ہی نہیں.لیکن جس کتاب کا تعارف میں آج کروانا چاہتا ہوں اس کتاب میں میرے ممدوح رحمہ اللہ کی علمی خدمات کا ایک مظہر فتاوی کی صورت میں موجود ہے .اتنے ہمہ جہتی اور متنوع مجالات میں اتنے جامع اور مدلل فتاوی واقعتا عدیم المثال ہیں ان فتاوی میں فقہی مذاہب کا موقف بیان کرتے ہوئے ان کی تائید یا تردید میں کتاب و سنت کی روشنی میں موقف مع الادلۃ بہت احسن انداز میں ذکر کر دیا جس میں نہ تو تکلف ہے اور نہ ہی بےجا لفاظی بلکہ آسان فہم اسلوب میں فتوی درج کر دیا
اس مجموعہ میں کچھ دیگر محدثین کے فتاوی بھی درج کیے گئے ہیں جن کی تفصلات فتاوی کے ضمن میں ملاحظہ کی جا سکتی ہے
صفحہ نمبر 33 تا 57 پر محدث العصر مبارکپوری رحمہ اللہ کے حالات زندگی بیان کیے گئے ہیں اس سے قبل صاحب تحقیق و تخریج حافظ شاھد محمود حفظہ اللہ نے مختصرا یہ بیان کیا کہ ان فتاوی کا حصول کیسے ممکن ہوا یہ صفحات اور فہرست فتاوی کی تصاویر درج کی جارہی ہیں
اہل علم کو سلسلہ فتاوی کو ضرور خریدنا چاہیے تو دوسری طرف ناشر سے التماس ہے کہ ان فتاوی کو عام کرنےقیمتوں میں ہر ممکن تخفیض کی جائے تاکہ ہم نسل نو کو بتا سکیں کہ ہمارا ماضی شابدار علمی تاریخ کا مالک ہے اورموجودہ زمانہ بھی اسی خوبصورت کڑی کا تسلسل ہے