تہذیب و اختصار کے نکات
ضعیف روایات کو حذف کر دیا گیا ہے۔
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی حدیث “لا تحدثوا الناس بما لا يبلغ عقولهم” کو مد نظر رکھتے ہوئے غیر معروف روایات کو حذف کیا گیا ہے۔
منسوخ احادیث کو حذف کرتے ہوئے ناسخ احادیث کو باقی رکھا گیا ہے۔
کتاب میں وارد مکرر روایات میں سے ان کی جامع روایات کو باقی رکھا گیا ہے۔ جن میں معانی زیادہ پائے جاتے ہیں۔
شاذ روایات کو حذف کرتے ہوئے معروف احادیث کو کتاب میں باقی رکھا گیا ہے۔
راجح روایات کو باقی رکھتے ہوئے مرجوح روایات کو حذف کردیا گیا ہے۔
عقائد و احکام کی احادیث کو باقی رکھتے ہوئے تاریخی روایات کو حذف کیا گیا ہے۔
راویوں کے اوہام والی روایات کو بھی حذف کیا گیا ہے۔
راویوں کے اوہام والی روایات کو بھی حذف کیا گیا ہے۔
احادیث کی علمی تخریج کرتے ہوئے اس چیز کو مدنظر رکھا گیا ہے کہ جس حدیث کو امام بخاری و مسلم دونوں یا ان میں سے کسی ایک نے روایت کیا گیا تو صرف انہیں کا حوالہ دینے پر اکتفا کیا اور جو احادیث دوسری کتب میں پائی جاتی ہیں تو ان پر شیخ شعیب الارناؤط کے لگائے گئے احکام پر اكتفا کیا گیا ہے۔
بعض مقامات پر محدث البانی رحمہ اللہ کی رائے کو ترجیح دی ہے۔
بعض جگہ اسناد کو بھی حذف کیا گیا ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.