شیخ الاسلام ابن تیمیہ رح کے فتاوی کا اولین اردو ترجمہ

یہ مجموعہ 5 جلدوں اور 3 ہزار صفحات پر مشتمل ہے۔

اس میں امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے 17 مجموعہ ہائے کتب ورسائل (78 جلدوں) سے ان کے فتاوی کا انتخاب کیا گیا ہے۔

ان فتاوی کی مجموعی تعداد 754 ہے جن میں دو صد سے زائد فتاوی صرف عقیدہ ومنہج سے متعلق ہیں۔

فتاوی کا یہ انتخاب برصغیر کے عظیم محقق اور تیمیات کے ماہر شیخ محمد عزیر شمس حفظہ اللہ نے کیا ہے جس میں تکرار ہے اور نہ طویل کتب ورسائل کو منتخب کیا گیا ہے۔

جو فتاوی اس میں شامل ہیں ان کی عبارات میں کسی قسم کا قطع وبرید نہیں کیا گیا۔

اس کا اردو ترجمہ عربی زبان وادب کے متخصص ڈاکٹر حافظ عبد الجبار حفظہ اللہ نے کیا ہے اور اس کی مراجعت شیخ عبد الحمید ازہر رحمہ اللہ نے کی تھی۔

اردو زبان میں امام ابن تیمیہ کے علوم ومعارف کا یہ اولین ضخیم مجموعہ ہے جو پہلی بار ترجمہ ہوا ہے۔
یقینا اردو زبان میں معارف ابن تیمیہ کی وسیع پیمانے پر ترویج واشاعت سے نہ صرف آج کے گھمبیر فکری ومعاشرتی مسائل میں ان کی اجتہادی بصیرت اور خداداد تجدیدی صلاحیتوں سے استفادے کی راہ آسان ہو گی بلکہ ان کے علوم ومعارف کے مطالعے سے ان شاءاللہ عقیدہ سلف کے متعلق بہت سے وساوس اور غلط فہمیوں کا ازالہ ہو گا جو دانستہ یا دانستہ پھیلا دی گئی ہیں۔

اس مجموعے کی رعایتی قیمت صرف 4500 روپے ہے۔
ڈاک سے منگوانے کے لیے وٹس اپ نمبر پر میسیج کیجیے:
https://wa.me/923406671335

دار ابی الطیب گل روڈ گوجرانوالہ 0553833990

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Open chat
1
Hi, how can I help you?